دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں اور ہمراہ ٹیم نے ماہ فروری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور ان ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جبکہ 04 کس عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔
ریفلیکٹر مہم کے تحت گا ڑیوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائے گئے اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے افراد کی مدد کی گئی۔ رواں ماہ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم رضا اللہ خان نے پوسٹ کا رسمی کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کی حوصلہ افزائی کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں سب انسپکٹر سلطان عارف نے کہا کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور دوران سفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور انکے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔