جہلم: ٹاہلیانوالہ سے ڈنگی پلی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کا انکشاف

0

جہلم: ٹاہلیانوالہ سے ڈنگی پلی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال، کروڑ روپے کی لاگت سے 2 کلومیٹر لمبی بننے والی سڑک کے ٹھیکیدارکی اندھیر نگری، پرانی سڑک کے ملبے سے نئی سڑک کی بیس بنائی جانے لگی،ڈپٹی کمشنر جہلم کی رہائش گاہ کے قریب بھی سڑک میں بے خوف و خطر ناقص میٹریل اور ناقص حکمت عملی سے بنائی گئی مختلف جگہ سے بغیر کھدائی کے ناقص میٹریل ڈال کے سڑک کی تعمیر شروع کر دی گئی، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹاہلیانوالہ سے ڈنگی پلی روڈ کی تعمیر میں سرعام ناقص مٹیریل کا استعمال کیا جانے لگا، کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی یہ دو کلومیٹر کی سڑک تعمیر کا ٹینڈر کروڑوں روپے میں دیا گیا۔ٹھیکیدارنے ناقص میٹریل پر پر پردہ ڈالنے کے لیے سڑک پہلے ہی دو فٹ اونچی بنانا شروع کر دی جب کے نکاسی آب کے موثر اقدامات نہ کیے گئے انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے کی کھلی چھٹی کے باعث متعلقہ ٹھیکیدار نے دھڑلے سے ناقص میٹریل کا استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ناقص حکمت عملی کے تحت مختلف جگہ سے بغیر کھدائی کے کچھ سڑک اونچی کرنے سے سڑک کا ساتھ اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج کے علاوہ بارش کا پانی داخل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے مون سون کے موسم میں شہریوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ محکمہ پرونشل ہائی وے کی طرف سے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دینے کے بعد کنکریٹ سڑک بنانے کا کام شروع ہوا، لیکن ناقص مٹیریل اور ناقص حکمت عملی کا پول گزشتہ روز کی بارشوں نے کھول دیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سڑک پہلے کی سطح پربنتی تو اتنی بارش یا سیوریج کے پائپ کے ٹکرانے سے غیر معیاری سڑک جلد ٹوٹ جاتی،مبینہ طور پر اپنی مرضی سے سڑک کی اونچائی بڑھانے سے مذکورہ ٹھیکیدار اپنی نااہلی چھپانا چاہتا ہے۔

اہل علاقہ نے اعلی حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور استعمال ہونے والے میٹریل کی سیپلنگ کروائی جائے تاکہ قومی خزانے کو نقصان ہونے سے بچایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.