میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق و فرائض کا خیال کریں تو زندگی سہل ہو جائے گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان

0

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ میاں بیوی ایسا مقدس رشتہ ہے، اگر دونوں میں ایک دوسرے کا لحاظ ، احترام اور حقوق و فرائض کا خیال ہو تو زندگی سہل ہو جائے گی، اس میں مٹھاس ہو گی۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان نے جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بیٹے بیٹیوں کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، دونوں کو مناسب رشتے نہیں مل رہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہےکہ ہم نے دینی احکام پر عمل چھوڑ کر ذاتی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں۔ ہمارا ہر عمل اس طرح ہو کہ اس میں مقدم دین اسلام ہو اور یاد رکھیں کہ حقوق سے دوری ہمیں خواہشات کا اسیر بنا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے اہل کتاب کے ساتھ نکاح کی اجازت فرمائی لیکن ان کے ساتھ یہ شرط عائد فرمائی کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوں تو جو اہل کتاب آپ ﷺ کے دور میں تھے جو اللہ کو ایک مانتے تھے وہ تو ایمان لے آئے باقی مشرک رہ گئے اس لیے ان سے نکاح جائز نہیں ہے اور مشرک عورت سے مومن لونڈی غلام عورت بہتر ہے اگرچہ وہ ہمیں اچھی لگیں۔

یاد رہے کہ ماہِ ربیع الاوّل کی آمد آمد ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی بعثت رحمت عالم ﷺ کے پروگرام ملک بھر میں منعقد ہوں گے۔

امیر عبدالقدیر اعوان کا پہلا خطاب راولاکوٹ میں 18 ستمبر بروز سوموار کو ہے۔ دوسرا پروگرام 23 ستمبر بروزہفتہ کو کلرکہار ضلع چکوال اور تیسرا پروگرام 24 ستمبر اتوارکو میانوالی میں ہو گا۔ تمام متعلقہ ذمہ داران تنظیم الاخوان اور امراء سلسلہ عالیہ بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور اپنے محترم شیخ کا فقیدالمثال استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.