پرنسپل پی ٹی ایس روات ایس ایس پی بلال افتخار کیانی کا پولیس لائینز جہلم کا دورہ

0

جہلم: پرنسپل پی ٹی ایس روات ایس ایس پی کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے بطور مہمان خصوصی پولیس لائینز جہلم کا دورہ کیا۔

جہلم پولیس کے غازیوں کے اعزاز میں پولیس لائینز میں تقریب کا انعقاد، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے غازیوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، پرنسپل پی ٹی ایس روات بلال افتخار کیانی اور دیگر پولیس افسران و غازیوں نے تقریب میں شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم اور پرنسپل پی ٹی ایس روات نے غازیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او جہلم اور پرنسپل پی ٹی ایس روات نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، غازیوں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دیے گئے۔

ڈی پی او جہلم اور پرنسپل پی ٹی ایس روات نے پولیس لائینز سکول میں لوئر کلاس کورس کا بھی وزٹ کیا۔ لوئر کلاس کورس کے افسران سے انکے مسائل پوچھے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔

پرنسپل پی ٹی ایس روات بلال افتخار کیانی نے کہا کہ پولیس کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کے غازیوں کی ویلفیئر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.