پنڈدادنخان: شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ لِلہ میں کارروائیاں، 2116 لیٹر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق لِلہ میں زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس سپلائی کرنیوالا گودام پکڑا گیا۔ پنڈدادنخان میں چیکنگ کے دوران زائد المیعاد کولد ڈرنکس برآمد ہونے پر سپلائر کی ریکی کی گئی۔ معائنے کے دوران گودام میں غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔
ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر گودام کے مالک کو 30 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ زائد المیعاد مشروبات کا استعمال گلے، پیٹ اور معدے کی متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔