جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 11 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کی شناخت اللہ دتہ اور شہناز بی بی کے ناموں سے ہوئی، ملزم اللہ دتہ سے 6 کلو گرام چرس جبکہ ملزمہ شہناز بی بی سے 1 کلو 140گرم چرس برآمد ہوئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ او سوہاوہ عثمان تصدق اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت بلال وحید اور آفتاب کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم بلال وحید سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم آفتاب سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔