جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ کارکن عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی کال کے منتظر ہیں، کرپشن لوٹ مار چور بازاری مہنگائی بے روزگاری نے ملک کو معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، امپورٹڈ حکومت کی آل پارٹی کا نفرنس صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور فوٹوسیشن کے علاوہ کچھ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے حکمران جو مرضی کرلیں ایک دن یہ عوامی کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، ملک آج بدترین سیاہ دور سے گزر رہا ہے حکمران ملکی آئین کو پاؤں کے نیچے روند رہے ہیں پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے بھاگ رہا ہے امپورٹڈ حکومت نے ملک و قوم کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید مہنگائی کا طوفان برپا ہونے والا ہے جس سے عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا، عوام موجودہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے او ر ضلع جہلم کے حلقہ این اے 67 میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت ہی نفرت ہوگی۔