جہلم میں بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر انسانی اسمگلر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے لگے

0

جہلم: ایف آئی اے اینٹی ہیومنگ ٹریفکنگ سرکل کی ورک ویزوں کی آڑ میں لیبیا، یونان، سعودی عرب، دبئی، اٹلی، عمان اور یورپی ممالک بھجوانے کے نام پر سادہ لوح افراد کے ساتھ فراڈ کرنے والے اشتہاری اور انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائیاں نہ کی جا سکیں۔

بیرون ممالک نوکریوں کا جھانسہ دیکر بھجوانے اور جعلی دستاویزات بنانے کے نام پر لاکھوں، کروڑوں روپے ہتھیا نے والے بد نام زمانہ انسانی اسمگلروں اور اشتہاری ایجنٹوں کے بڑے گروہ آج بھی پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں الجھا کر لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

چند ماہ قبل لبیا کشتی حادثے میں درجنوں نوجوان سمندر میں ڈوب کر جان کی بازیاں ہار گئے جس پر وقتی طور پر ایف آئی اے متحرک ہوئی اور چند ایک اشتہاری ایجنٹو ں کوحراست میں لیا گیا لیکن پلازوں اور شہر کے چوک چوراہوں میں موجود درجنوں ایجنٹو ں کو کسی نے قابو کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے ضلع بھر میں پڑھے لکھے نوجوانوں سے لاکھوں، کروڑوں روپے وصول کرکے یورپین ممالک بھجوانے کے نام پر پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں موجود ایجنٹوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو ڈنکی لگا کر بیرون ملک بھجوانے کا رواج ختم ہو سکے اور نوجوان قانونی طریقے سے یورپین ممالک حصول روزگار کے لیے جا سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.