دینہ میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے، ڈیڑھ لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار گھر کا ساز و سامان بھی توڑ گئے، گھر کے اہل خانہ آئے تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور نقدی غائب تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور پاکستانی چوک راؤ صدیق سٹریٹ میں واقع راؤ تیمور ولد راؤ ذوالفقار کے گھر نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گھر میں داخل ہو کر ساز و سامان توڑنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔
اہل خانہ صبح آٹھ بجے اپنے دوسرے گھر گئے ہوئے تھے کہ چور پیچھے سے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہو گئے، گھر کے اہل خانہ آئے تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نقدی غائب تھی ، پولیس سٹی چوکی دینہ نے متاثرہ شخص راؤ تیمور کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی۔