پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ مقررین

0

پنڈدادنخان: پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ بھارتی حکومت کے ظلم و ستم اور جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہونے کے بجائے مزید بلند ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ملک، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور سیکرٹری جنرل پی ایس اے شمالی پنجاب نےیومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان میں سرکاری سطح پر یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں ہوئی جوکہ قابل افسوس بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان اور پاکستانیوں کے دلوں میں کشمیر بسا ہوا ہے۔ مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کی مسلم دشمنی اور دوغلی پالیسی مکمل طور پر عیاں ہو چکی ہے۔ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مسلسل چار سال سے مکمل محاصرے بدترین مظالم اور جبرو تشدد پر اسلامی ممالک کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے ہم مطالبہ اور احتجاج کرتے ہیں کہ ان کو کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آ رہے۔ کشمیر قابض سفاک بھارتی افواج کے بدترین مظالم اور جبر و استبداد نہتے مظلوم کشمیریوں کو نجات دلا کر ان کو اپنی مرضی سے زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں سال پنڈدادنخان میں سرکاری سطح پریومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.