دینہ میں چند منٹوں کی بارش کے باعث گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

0

دینہ میں چند منٹوں کی بارش کے باعث گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے منگلا روڈ، مین بازار اور دیگر محلوں کا گند گلیوں میں تیرتا ہوا نظر آیا، شہری بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں نالوں اور گلی محلوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے منگلا روڈ، مین بازار اور دیگر ملحقہ علاقے چند منٹوں کی بارش کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ ہر طرف گندگی ہی گندگی، بدبودار پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا اور ہر طرف تیرتا ہوا گند نظر آیا، گلیاں پانی سے بھر جانے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے اقدامات کو مؤثر بنایا جائے تا کہ شہری اس اذیت سے بچ سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.