پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک اور ٹراما سنٹر ٹوبھہ کی تعمیر فنڈز کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ہے، نگران وزیر اعلی جلد پنڈدادنخان وزٹ کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال پنڈدادنخان میں گائنی اور ڈینٹسٹ کے خلاف شکایت کے مسائل کو خود دیکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں تعمیر ومرمت کے کام کی وجہ کچھ مسائل ہیں ان کو جلد حل کر لیا جائے گا، ڈی سی جہلم نے پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے سول اسپتال پنڈدادنخان میں قائم ڈائیلاسز سنٹر کا بھی دورہ کیا۔