دینہ پولیس نے 2 مویشی چوروں کو دھر لیا، چوری شدہ اونٹنی برآمد

0

دینہ پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف متحرک، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مویشی برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس دینہ نے جرائم پیشہ عناصر کا گھیرہ تنگ کر دیا۔ ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور اے ایس آئی صداقت علی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان شاہ زیب اور سلیم اختر گرفتار کر لئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے میری اونٹنی چوری کر کے سخت زیادتی کی، پولیس نے ملزمان سے اونٹنی مالیتی7 لاکھ 35ہزار روپے برآمد کر لی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.