پنڈدادنخان میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، سڑک بلاک کر دی

0

پنڈدادنخان: نواحی گاؤں روال میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر سڑک بلاک کر دی، مذاکرات کے بعد لواحقین نے روڈ کھول دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، پولیس نے میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں روال میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، غلام علی نامی شخص فائرنگ کے نیچے میں جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے میت سڑک پر رکھ کر دھریالہ جالپ روال روڈ کو بند کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان چوہدری عبدالرحمٰن نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ انکا کہنا تھا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مذاکرات کے بعد غلام علی کے لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔

مقتول غلام علی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.