سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر شہزور اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 4 افراد شدید زخمی

0

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر شہزور اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 4 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترکی جوڑ کے مقام پر شہزور اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد محمد سمیع اللہ ولد محمد اعجاز عمر 25 سال، وقاص ولد حبیب اللہ عمر 20 سال، ذیشان علی ولد خالد محمود عمر 22 سال، عاقب علی ولد محمد صابر عمر 25 سال شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.