ایف آئی اے نے کشمیر کالونی جہلم کی اراضی فروخت کرنے والے تحصیلدار کو طلب کر لیا

0

جہلم: ایف آئی اے اسلام آباد نے کشمیر کالونی برلب جی ٹی روڈ پر امور کشمیر کی کمرشل اراضی فروخت کرنے خریدنے اور رجسٹریاں کرنیوالے محکمہ مال کے تحصیلدار کو 10اگست کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شمالی محلہ کے رہائشی سید خلیل حسین کاظمی نے ایف آئی اے اسلام آباد میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کشمیر کالونی برلب جی ٹی روڈ ملحقہ کمرشل جگہ جو کروڑوں روپے کی بتائی جاتی ہے۔ امور کشمیر کے چند ذمہ داران نے 2016میں کشمیر کالونی کے مکینوں کو کوڑیوں کے بھاؤ محکمہ مال کے تحصیلدار کے ساتھ ملی بھگت کرکے فروخت کردی تھی۔

کشمیر کالونی کے رہائشی راجہ محمد الیاس لکھن ،مقصود احمد وزارت کشمیر گلگت بلتستان ،ذوالفقار علی سکنہ کشمیر کالونی تحصیلدار تحصیل جہلم ،راجہ شیراز علی خان سکنہ کشمیر کالونی ،عبداللہ خان اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر وزارت امور کشمیر ،ناصر حیات سیکشن آفیسر ،ابو بکر صدیقی کو ایف آئی اے اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری کوثرمحمود نے سرکاری جگہ فروخت کرنے والے امور کشمیر کے متعلقہ ذمہ داران خریداروں اور رجسٹریاں کرنے والے محکمہ مال تحصیل جہلم کے تحصیلدار سمیت مدعی مقدمہ کو 10اگست بروز جمعرات صبع ساڑھے دس بجے دفتر طلب کرلیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ امور کشمیر کے ذمہ داران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قیمتی اراضی کوڑیوں کے بھائو فروخت کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.