جہلم: عالمی یوم خواندگی 8 ستمبر کے سلسلے میں ضلع جہلم میں تمام تر پروگرامز کی ترتیب مکمل ہو چکی ہے۔ پنجاب بھر میں اس عالمی دن کے حوالے سے 10 روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میمونہ انجم کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
31 اگست کو ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دن کا بنیادی مقصد عوام الناس میں تعلیم کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔
ڈی او لٹریسی نے اہلیان جہلم بالخصوص والدین سے اپیل کی کہ ایسے بچے جو معاشی مسائل یا عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے وہ اپنے قریب ترین لٹریسی سکولز میں اپنے بچوں کو داخل کروائیں تاکہ وہ مستقبل کے ذمہ دار شہری بن سکیں۔