دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد کو کچل ڈالا جس سے موٹرسائیکل پر سوار محمد یٰسین ولد بشیر احمد عمر 23 سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص محمد یٰسین ولد احمد دین عمر 32 سال شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔