جہلم: تھانہ پنڈ دادنخان میں جھوٹا مقدمہ درج، اغواء برائے تاوان کا مغوی محمد عمیر منظر عام پر آ گیا۔ اغواء کار کے خلاف بے بنیاد الزام عائد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ محمد عمیر کا موقف
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ جیتی پور کے رہائشی محمد عمیر کے عزیز رشتے دار نے محمد عمیر کے اغواء اور تاوان وصول کرنے کا الزام عائد کر کے تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کروادیا تھا۔ اس کے بعد محمدعمیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ نہ تو میں اغواء ہوا ہوں اور نہ ہی کسی نے تاوان طلب کیا ہے، ایک من گھڑت بے بنیاد کہانی بنا کر مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واستہ نہیں۔
عمیر نے اپنے وڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گاؤں آیا جہاں پر مجھے اصغر پرویز اور چند نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا میں نے گھر آکر حمزہ کو فون کیا کہ میں نے تشدد کرنے والوں سے بدلہ لینا ہے جب میرے گھر والوں کو پتہ چلا کہ میں حمزہ کے گھر ہوں تو مجھے کچھ ہی دیر کے بعد آصف گوندل نے کہا کہ گھر چلو میں نے گھر جانے سے انکار کیا جس پر ان افراد نے میرے والد کے ساتھ جا کر تھانے میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرا دی مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، حمزہ میرا بھائی ہے یہ سب میرے گھر والوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا ہے ۔
نوجوان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کروا کر جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور درج کی گئی ایف آئی آر کو خارج کیا جائے ۔