انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستانی فری لانسرز کو شدید نقصان

0

جہلم: فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں براڈ بینڈ کی بندش پر دنیا کو تنبیہہ کردی۔

ویب سائٹس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کے تعطل سے پاکستانی فری لانسرز وقت پر پراجیکٹ پورے نہیں کرسکیں گے۔ دنیا بھر کی فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو نمایاں کیا ہے۔

پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسر ملک ہے۔ اس کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی بحالی ایک چیلنج ہوگی۔12 کروڑ براڈ بینڈ صارفین میں سے 98 فیصد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ آن لائن لین دین اور ڈیجیٹل لرننگ کاعمل تین روز سے بند ہے جس کے نتیجے میں فری لانسنگ کمیونٹی کی ساکھ کو انٹرنیٹ کی بندش سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش ڈیجیٹل اکانومی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ آئی سی ٹی ریگولیٹری ماہر اسلم حیات نے کہا کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش بے روزگاری کا سبب بن رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.