ضلع جہلم میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور شیان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں شروع

0

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں وطن عزیز کا یوم آزادی ملی جوش و جذ بے اور شیان شان طریقہ سے منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئیں، شہر کے بازاروں میں جھنڈیاں، پرچم اور بچوں کے ملبوسات کے سٹال سج چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست یوم جشن آذادی منانے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، شہریوں نے اپنے گھروں پلازوں، کوٹھیوں اور کاروباری مراکز سمیت دفتروں پر پاکستانی جھنڈے لہرانے شروع کر رکھے ہیں۔

جہلم شہر کے بازاروں میں عارضی طور پر سٹال سجا کر 14 اگست کے حوالے سے اشیاء جن میں جھنڈے، بیجیز، جھنڈیاں اور دیگر آرائشی سامان فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، جہاں خریداروں کا رش دیدنی ہوتا ہے۔

مائیں اپنے بچوں کے لیے 14 اگست کے حوالے سے تیار کئے گئے لباس خریدتی نظر آتی ہیں جبکہ موٹر سائیکل اور سائیکل سوار پاکستانی پرچم خریدتے دکھائی دیتے ہیں، شہر کے بازاروں میں قومی پرچم کی بہار نظر آتی ہے۔

شہریوں نے 14 اگست کو ملی جوش وجذبے اور شیان شان طریقے سے منانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، شہر کے گلی محلوں میں چھوٹے چھوٹے بچے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.