پنڈدادنخان: تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع، پنڈدادنخان اور کھیوڑہ سے متعدد کارکن گرفتار، گرفتار کارکنوں کو جہلم منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ رات گئے تحصیل پنڈدادنخان سے پانچ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنڈدادنخان سے معروف سماجی رفاعی شخصیت سید اسد بخاری، کھیوڑہ سے راجہ صفدر شمی جبکہ تھانہ جلالپور شریف میں ملک قاسم اظہر اور فاروق نامی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ دو سے چار دن تک جاری رہے گا جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نامعلوم مقامات پر منتقل ہو گئی ہے۔
تحصیل پنڈدادنخان سے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو جہلم روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو جہلم منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے 14 اگست کے بعد انکی رہائی متوقع کی جارہی ہے۔