مشین محلہ اولڈ جی ٹی روڈجہلم رمضان بازار کے قریب جگہ جگہ یوٹرن قائم، حادثات معمول بن گئے

0

جہلم: مشین محلہ اولڈ جی ٹی روڈ ، رمضان بازار کے قریب جگہ جگہ یوٹرن حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے یوٹرن ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پراونشل ہائی وے کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث اولڈ جی ٹی روڈ پر سڑک کی تعمیر کے دوران سڑک کے عین وسط میں ون وے کی دیوار تعمیر نہ کرنے کیوجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اولڈ جی ٹی روڈ پر جادہ سے شاندار چوک تک ون وے سڑک پر درمیان میں دیوار موجود تھی جس کیوجہ سے حادثات میں کمی تھی ،محکمہ پراونشل ہائی وے کے ٹھیکیدار نے اولڈ جی ٹی روڈ تعمیر کرتے وقت ون وے کے درمیان موجود دیوار کو بیشتر مقامات پر ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ یو ٹرن قائم ہو چکے ہیں جس کے باعث موٹر سائیکل سوار اور چنگ چی رکشہ ڈرائیور جونہی یو ٹرن لیتے ہیں تو تیز رفتاری سے آنے والی گاڑیاں یو ٹرن لینے والی گاڑیوں سے ٹکرا جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ پراونشل ہائی وے کو نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے درمیان 2 فٹ اونچی دیوار تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ اولڈ جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.