مرکزی قیادت کسی فرد کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے سے پہلے مقامی قیادت کو اعتماد میں لے۔ مرزا عبدالغفار

0

پڑی درویزہ: مرزا عبدالغفار نے کہا کہ کسی بھی فرد کو پارٹی میں شامل کرنے سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی/ مقامی قیادت کو اعتماد میںلے کر میں مرکزی قیادت کو فیصلے کرنے چاہئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 25مرزا عبدالغفار نے ایک بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق چند دیگر سیاسی پارٹیوں کے ناراض اراکین پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے پر تول رہے ہیں، اس سلسلے میں سولو فلائٹ کا راستہ قابل قبول نہ ہو گا۔

مرزا عبدالغفار نے پی پی پی شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری، چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ،قائم مقام صدر پی پی پی پنجاب رانا محمد فاروق اور ڈویژنل صدر پی پی پی راولپنڈی ڈویژن، وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی، ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سردار سلیم حیدر خان سے پر زور طور پر مطالبہ کیا ہے کہ نئے اراکین کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرنے سے پہلے ضلع جہلم کی مقامی قیادت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سولو فلائٹ کا راستہ اختیار کرنے والوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی صوبائی اور ڈویژنل قیادت کو واقعی نظر رکھنی چاہیے کیونکہ اس طرح کے افراد موقع پرست/ مفاد پرست ہوتے ہیں اور پارٹی نظریات یا منشور سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

مرزا عبدالغفار نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے زائد عرصہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے اپنی زندگی کو وقف کیے ہوئے ہیں، اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل قیادت کو بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کرنی چاہیے بلکہ رہنما جمہوری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم میں شمولیت کے نئے خواہش مند حضرات کو شامل کرنے سے پہلے مقامی اور ضلع جہلم پی پی پی کی قیادت کو باقاعدہ طور پر اعتماد میں لینا لازمی ہے صرف جذباتی فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.