جہلم پولیس کی موثر تفتیش،منشیات کیس میں معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJ نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے 2 منشیات فروشوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق 2 منشیات فروش ملزمان آصف اور ارشاد کو سال 2021ء میں گرفتار کیا گیا،ملزمان کو منشیات کے جرم میں 10,10سال قید اور 50, 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
جہلم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔