جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جہلم کارڈیک سینٹر کے مابین مفاہمتی یاداشت

0

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک میٹنگ رکھی گئی جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جہلم کارڈیک سینٹر کے مابین ایک ایم او یو سائن کیا گیا۔

میٹنگ میں جہلم چیمبر آف کامرس کی نمائندگی صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے کی اور جہلم کارڈیک سینٹر کی نمائندگی کلینیکل ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد عمر شبیر نے کی۔

اس ایک سالہ ایم او یو میں جہلم کارڈیک سینٹر نے جہلم چیمبر آف کامرس کے ممبران کو 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا جو کہ جہلم چیمبر آف کامرس کے ممبران میڈیکل سروسز، ڈاکٹرز کنسلٹیشن، ای سی جی، ای ٹی ٹی، ایکو، ایمرجنسی سروسز (میڈیسن اینڈ ڈسپوزیبل شامل نہیں)، ہولٹر مانیٹرنگ، انویسٹیگیشن، ایمبولنس سروسز، ریڈیولوجی میں حاصل کر سکتے ہیں۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جہلم کارڈیک سینٹر کے تعاون کو سراہا اور اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو بہت استفادہ حاصل ہو۔

جہلم کارڈیک سینٹر کی جانب سے کوآرڈینیٹر غلام مصطفی کو جہلم چیمبر آف کامرس کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.