دینہ کے نواحی علاقہ میراںآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگایا گیا، واٹرفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری حمد اللہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ تھے،ان کے علاوہ ڈاکٹر قاسم محمودچوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم اور دیگر عہدیداران اور شہریوں کی بھی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ میراں آباد میں جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کے طرف سے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاحی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس کاآغازتلاوت قرآن پاک و نعت سے کیاگیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمداللہ تھے انکے علاوہ اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم، حبیب رضابٹ صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم، فیاض بٹ جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ شمالی پنجاب بھی موجود سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اسسٹنٹ کمشنردینہ حمد اللہ نے فیتہ کاٹ کرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، شہریوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، یہ فلٹریشن پلانٹ مسلم عبداللہ اینڈ فیملی کی طرف سے ڈونیٹ کیا گیا ہے۔