جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیس غائب ہوگئی

0

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیس غائب ہوگئی، گیس کے بعد کئی علاقوں میں بجلی بھی بند، چھٹی کے دن خواتین کا لانڈری کا مخصوص دن ہوتا ہے جو گیس اور بجلی نہ ہونے کے باعث ضائع ہوکر رہ گیا۔

دوسری جانب اتوار کے دن ہی فیملیز اپنے بچوں کے ہمراہ کھانے اور سیر و سیاحت کا پروگرام بنا رکھا ہوتا ہے جو گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کیلئے دردسر بنارہا، شہر کے مختلف علاقوں جن میں پروفیسر کالونی ، بلال ٹاؤن شمالی محلہ ، مشین محلہ 1,2,3 پیرا غیب، کریم پورہ ، محلہ محمود آباد، محمدی چوک، کالا گجراں سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سردی کی شدت اور چھٹی کے دن خواتین سارا دن گیس کے انتظار میں بیٹھی رہیں۔

خواتین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اتوار والے دن زیادہ تر تمام افراد کے کپڑے دھونے اور گھر کی صفائی ستھرائی کا دن ہوتا ہے جو گیس اور بجلی نہ ہونے کے باعث ضائع ہو گیا، سردی میں گیس نہ ہونا کسی عذاب سے کم نہیں دوسری جانب اتوار کے دن بچوں کے ساتھ ملکر سب کو اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھانے کا موقع ملتا ہے ، گیس نہ ہونا خواتین کے لیے درد سر بنا رہا، بچے بھی پریشان دکھائی دیئے۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیکر بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہری حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.