جہلم جی ٹی روڈ کی خستہ حالی پر محکمہ این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کا نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ

0

جہلم جی ٹی روڈ کی خستہ حالی پر محکمہ این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کا نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے۔

جی ٹی روڈ اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جگہ جگہ گہرے گڑے پڑ چکے ہیں، ٹریفک کی روانی اور لوڈر گاڑیوں سے مسائل ا ور ذرا سی بارش ہونے کے بعد جی ٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہے، دریائے جہلم پل سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے جی ٹی روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں سے ٹیکسز کی مد میں روانہ لاکھوں روپے وصول کرتی ہے ،لیکن جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بنتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران افسران کو لگژری گاڑیاں مہیا کر رہے ہیں جبکہ عوام سے گاڑیوں کی سہولت چھینے کے لیے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،چیئرمین این ایچ اے سے جہلم تا راولپنڈی جی ٹی روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.