جہلم: راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نہم کے سالانہ امتحان کیلئے انتظامات مکمل، جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں 396 مراکز قائم، مختص حدود میں دفعہ 144 نافذ اور نگرانی بھی کی جائے گی۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں فول پروف انتظامات پر کنٹرولر امتحانات اور ان کی پوری ٹیم سمیت بورڈ ملازمین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں نہم کا امتحان کل 18 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں، تمام امتحانی مراکز کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا، تمام امتحانی مراکز میں پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نہم کے امتحانات کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تمام امیدواران کو رول نمبر سلپ بھی جاری کر دی گئی ہیں جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں 396 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز کی مختص حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا ہے اور اس سلسلے میں بوٹی مافیا کی سرکوبی کے لیے مقامی پولیس کی معاونت بھی لی گئی ہے۔