القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل بچگان جہلم پنجاب کلچر ڈ ے منایا گیا

0

جہلم: پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل بچگان جہلم میں ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے سپیشل بچوں نے پنجاب کلچر کے علاوہ پاکستان کے سب صوبوں کے کلچر کے ٹیلبو پیش کیے اور پاکستان کا ملی نغمہ بھی پیش کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی عالی قدر جبکہ صدارت سید زاہد اقبال نیکی اس کے علاوہ ڈاکٹر نصیر، شمیم احمد، راجہ شہراز اکبر، اس کے علاوہ عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ادرہ ہذا کے صدر طارق محمود اور سکول کی پوری کونسل تنظیم الفلاح کے ممبران اور بانی القاسم حاجی اللہ دادانصاری کی فیملی نے شرکت کی اور سب معزز مہمانوں نے سکول سٹاف کی ان بچوں پر محنت کرنے کو سراہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.