سوہاوہ میں تین اوباش نوجوانوں نے پرانی دشمنی کے شاخسانہ پر لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

0

سوہاوہ کے رہائشی تین اوباش نوجوانوں نے پرانی دشمنی کے شاخسانہ پر لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نئی آبادی سوہاوہ کے تین اوباش نوجوانوں نے آتشیں اسلحہ دکھا کر لڑکے سے ذاتی رنجش کی بنا پر بدفعلی کا ارتکاب کر ڈالا اور اسلحہ کے زور پر اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور دھمکی دیتے رہے کہ اگر یہ بات لیک کی تو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے۔

کچھ ہی فاصلے پر ایک چرواہا رونے اور چیخنے کی آوازیں سن کر جب وہاں پہنچا تو اوباش نوجوانوں نے اسے بھی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی سے ذکر کیا تو تمہاری خیر نہیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

متاثرہ لڑکے نے تھانہ سوہاوہ آ کر وقوعہ کی رپٹ درج کرائی۔ بعد ازاں پولیس تھانہ سوہاوہ نے میڈیکل کروانے کے بعد اوباش نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس تھانہ سوہاوہ کے مطابق ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.