جہلم: شہریوں نے ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے بغیر اجازت سٹرکوں کو کٹ لگانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں بعد اندرون شہر کی سٹرکیں تعمیر ہوئی ہے بااثر افراد متعلقہ محکموں کے ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کر کے راتو ں رات کٹ لگا کر سیوریج ،سوئی گیس اور واٹر سپلائی کے پائپ گزارتے ہیں جس کی وجہ سے سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گڑھوں میں تبدیل ہو جاتی ہے اس طرح کئی کئی سال سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نہیں ہوتی جس کی سزا شہریوں کو بھگتنا پڑتی ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق ،ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹرکوں کو کٹ لگانے اور ان کی سرپرستی کرنے والے سرکاری محکموں کے ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔