جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے پی ٹی آ ئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کارکنوں ، عہدیداران اور ممبران سے منعقدہ میٹنگ میں کہا کہ ضلع جہلم میں بھی کارکن اپنی رضا کارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کریں گے جس کیلئے تمام انتظامات اور رجسٹریشن مکمل کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ضلع کے غیور، نڈر، دلیر عوام جیل بھرو تحریک کا حصہ بن کرگرفتاریاں پیش کریں گے تا کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد ملک پاکستان میں دو بار تحریک انصاف کی حکومت بھاری اکثریت سے قائم ہوسکے۔
چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ عوام اب صرف اور صرف حقیقی آزادی چاہتی ہے اور عوام یہ جان چکی ہے کہ ہمارا لیڈر عمران خان ایک بہادر اور نڈر سپاہی ہے جس نے تمام تر مشکلات کو بر داشت کرتے ہوئے بھی اپنے ملک کی غریب عوام کا سوچا اور انہیں تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی ٹھان ر کھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پوری پاکستان قوم نے عمران خان کو اپنا وزیر اعظم منتخب کرنا ہے اور اب موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر یں اور ملک میں صاف شفاف انتخابات کرواتے ہوئے عمران خان کو آگے آنے کا دوبارہ موقع فراہم کریں تاکہ ملک میں جاری معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔