جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص حکمت عملی، عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے نجات نہ مل سکی

0

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے نجات نہ مل سکی۔ سبزیاں اور پھل غریب کی دسترس سے کوسوں میل دور، سرکاری ریٹ لسٹیں بازاروں میں مذاق بن گئیں ، پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس ٹھنڈے دفتروں اور لگژری گاڑیوں تک محدود، شہری لٹنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گراں فروشوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اپنی الگ بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بُری طرح مفلوج کر رکھا ہے ،جس کی وجہ سے آڑھتی من مرضی کے نرخوں پر سبزیاں اور فروٹ فروخت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹے دکاندار اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر کے اشیاء خوردونوش فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت ضلع بھر میں درجنوں افسران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، لیکن ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے اپنے دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، بعض افسران نے سرکاری او رپرائیوٹ گاڑیوں پر نیلی بتیاں لگا کر نیا ماحول پیدا کر رکھا ہے، دکانداروں کو چیک کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ،جس کی وجہ سے گراں فروشوں نے لوٹ مار کا بازار کرم کر رکھا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے اور ضلعی افسران کو علی الصبع سبزی و فروٹ منڈیوں میں اپنی موجودگی میں بولیاں کروانے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں کو چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ضلع بھر میں ہونے والی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.