جہلم کے صحافیوں کی سمندری کے صحافیوں کیخلاف من گھڑت جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی مذمت

0

جہلم: جہلم پریس کلب کے صحافی سمندری کے صحافیوں کیخلاف من گھڑت جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ مقدمہ خارج کر کے جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے پولیس کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کریں۔

ان خیالات کا اظہار صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود ،صدر میڈیا ون مرزا قدیر بیگ ،چیئر مین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے سمندری پریس کلب کے صدراور دیگر عہدیداران کے خلاف درج مقدمے کی مزمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی آواز دبانے والے ایس ایچ او سمندری اور تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے سمندری پولیس نے مظلوم عوام کی آواز ارباب اختیار تک پہنچانے والے صحافیوں کی آواز دبانے کے لئے بے بنیاد جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔

جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ کی انکوئری کروائی جائے صحافیوں کی آواز دبانے والے ایس ایچ او سمیت تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی پولیس افسر بے بنیاد من گھڑت جھوٹے مقدمے درج نہ کر سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.