جہلم میں سوتیلے چچا نے ساتھی کے ساتھ مل کر 20 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

0

جہلم میں سوتیلے چچا نے ساتھی کے ساتھ مل کر 20سالہ ذہنی مریضہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان چار ماہ تک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، طبیعت خراب ہونے پر متاثرہ لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ خوجگان میں سوتیلے چچا نے ساتھی سے مل کر 20 سالہ ذہنی مریضہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی تین ماہ کی حاملہ ہوچکی ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، سوتیلا چچا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر تمام حقائق کھل کر سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ابتدائی رپورٹ میں حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ لڑکی نے ملزم وقار اور ابراہیم کی نشاندہی کی۔ ملزمان چار ماہ تک لڑکی سے زیادتی کرتے رہے۔ لڑکی کو طبعی معائنہ کے لیے اب گائناگالوجسٹ اور سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر کو ریفر کردیا گیا ہے۔
جہلم میں سوتیلے چچا نے ساتھی کے ساتھ مل کر 20 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.