جلالپور نہر پراجیکٹ سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

پنڈدادنخان: جلالپور نہر پراجیکٹ میں تمام اہل علاقہ کو اعتماد میں لے کر سیٹلمنٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جائے اور اس سلسلہ میں مقامی سماجی و سیاسی شخصیات سے راہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے دورہ پنڈدادنخان کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو اور ریونیو سٹاف کے ساتھ میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور نہر پراجیکٹ بہت بڑا اور اہم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان میں سیٹلمنٹ کے معاملہ پر مقامی افراد کے خدشات اور شکایات کو دور کرنے کے لیے ریونیو سٹاف کا کردار بہت اہم ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو نہر پراجیکٹ اور سیٹلمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.