جہلم شہر میں بجلی، فائبر آپٹک، کیبلز، پی ٹی سی ایل کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے خطرہ بن گئیں

0

جہلم: شہر کے بازاروں گلیوں چوک، چوراہوں میں بجلی، فائبر آپٹک، کیبلز، پی ٹی سی ایل کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے خطرہ بن گئیں، متعدد موٹر سائیکل سوار مذکورہ تاروں سے الجھ کر زخمی ہونے لگے، شہریوں نے کھمبوں سے لٹکتی تاروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی، ٹیلیفون، انٹرنیٹ، ٹی وی کیبل کی تاریں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کرلٹک رہی ہیں جن سے اکثر و بیشتر موٹر سائیکل سوار الجھ کر زخمی ہو جاتے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی، فائبر آپٹک، ٹی وی کیبلز، پی ٹی سی ایل کی تاریں اس وقت شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں اس طرح پھیلی ہوئی ہیں جیسے ان محکموں کا کوئی والی وارث موجود نہیں۔ جگہ جگہ ٹوٹی تاروں کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

شہریوں نے سرکاری محکموں اور ٹی وی کیبلز مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی اپنی تاروں کو اونچائی پر باندھا جائے تاکہ پیش آنے والے حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے جس کے تمام تر اخراجات متعلقہ محکموں کے ذمہ داران ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.