جہلم شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم بری طرح فلاپ

0

جہلم: شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم بری طرح فلاپ ، قبضہ مافیا کو نوٹس جاری ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہو سکی، شہر کے تمام بازاروں میں تجاوزات مافیا نے ایک مرتبہ پھر دیدہ دلیری کے ساتھ پنجے گاڑ لئے ہیں، میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح حکومتی ہدایات پر جہلم شہر میں بھی چند ماہ قبل قبضہ گروپوں اور شہر میں دکانوں کے باہر ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والے تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کے تحریری احکامات موصول ہوئے جسے شہری حلقوں نے قابل ستائش بھی قرار دیا لیکن سیاسی مداخلت کیوجہ سے اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے اندرون شہراور ملحقہ علاقوں میں سپیکر پر اعلانات کروائے کہ قبضہ مافیا از خود قبضے ختم کر دے اور شہر کے بازاروں، چوک چوراہوں میں قائم ہونے والی تجاوزات ہٹا لی جائیں لیکن سیاسی مداخلت اور متعلقہ شعبہ کے ذمہ داران کی سرپرستی کی وجہ سے انسدادِ تجاوزات آپریشن نہ ہو سکا۔

اس طرح تجاوزات مافیا نے اندرون شہر کی سڑکوں چوک چوراہوں سمیت بازاروں میں دیدہ دلیری کے ساتھ تجاوزات قائم کر کے شہریوں کی آمدورفت کو مشکل ترین بنا دیا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمیٹی سے تجاوزات مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.