جہلم کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم کرنا پی ڈی ایم حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے۔ فواد چوہدری

0

جہلم: فواد چوہدری نے کہا کہ ضلع جہلم کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم کر کے پی ڈی ایم حکومت کا ظالمانہ اقدام کیا ہے، ان کے خلاف عدالت جارہے ہیں، مقامی سیاسی قائدین کو ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ ن لیگ کی فاشسٹ حکومت نے ترقیاتی کاموں کے فنڈز روک کر ضلع جہلم کے غیور عوام پر بہت بڑا ظلم کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں ضلع جہلم کی آبادی 13 لاکھ 82 ہزار 308 ظاہر کی گئی جس سے قومی اسمبلی کی ایک نشست ختم کردی گئی جس سے ضلع جہلم اب قومی اسمبلی کی ایک نشست ہوگی۔ ضلع جہلم کے عوام کے مسائل کسی صورت حل نہیں ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت جلالپور/ کندوال نہر، ٹوبہ ٹراما سینٹر، للِہ تا جہلم 128ڈیول کیرج وے جیسے ترقیاتی منصوبے سرد خانے میں ڈال دیئے ہیں۔ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کیلئے فنڈز نہ جاری کر کے ن لیگ حکومت نے شہریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے لیگی رہنما احسن اقبال کو جہلم آنے کی دعوت دی تو انہوں نے ضلع کے تمام ترقیاتی فنڈز نارووال منتقل کروالئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مقامی قائدین کو بھی دعوت دی کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کر قومی اسمبلی نشست کی بحالی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے ہمارے ساتھ چلیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.