جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی بنیادی مراکز صحت کے انچارجز سے ملاقات، شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت کے انچارجز سے ملاقات کی جس میں سی او ہیلتھ اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی پر بریفنگ کے بعد کہا کہ بنیادی مراکز صحت کا کردار انتہائی اہم اور ضروری ہے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے بنیادی مراکز بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
انہوں نے انچارجز سے مراکز صحت میں سہولیات کی کمی اور دیگر ضروریات بارے آگاہی حاصل کی اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ بنیادی مراکز صحت کوتمام ضروری سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔