جہلم کے سینئر قانون دان سابق صدر جہلم بار راجہ شکیل احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0

جہلم کے سینئر قانون دان سابق صدر جہلم بار ایسوسی ایشن اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد وفات پا گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ کے گراؤنڈ میں اد کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ہائی کورٹ کے جج صاحبان، مقامی عدالتوں کے ججز، وکلاء برادری، سول و فوجی افسران کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ صاحبزادہ محمد ضیاء الاسلام آف کالا دیو شریف نے پڑھائی، نماز جنازہ سے پہلے طاہر نصیر ایڈووکیٹ نے موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.