عید الفطر پر جہلم میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

0

جہلم: عید الفطر پر جہلم میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، تمام افسران اور ملازمین عید کے موقع پر ضروری انتظامات کے لیے ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے محکمہ صحت، پولیس اور ریسکیو کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، ڈی سی جہلم نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی، صفائی، صحت ایمرجنسیز کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت، پولیس، ریسکیو، ضلع کونسل جہلم، تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام ادارے آج سے ہی اقدامات کرنے شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہر میں بہترین صفائی، سکیورٹی کے لئے جامع لائحہ عمل بنا کر کام شروع کر دیا جائے، اضافی وقت ڈیوٹی کرنے والے تمام ملازمین کو خصوصی بونس دیا جائے گا، محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں اور آر ایچ سیز پر تمام ضروری عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہونا چاہیے، عید گاہوں کی اطراف کی مکمل صفائی اور خوبصورتی کا خیال رکھا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی لاپرواہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.