دینہ کے اخبار فروش محمد شکیل تیز رفتار ایمبولینس کی ٹکر سے جاں بحق

0

دینہ کے اخبار فروش محمد شکیل کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا، محمد شکیل حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ روڈ کراس کرتے ہوئے ایمبولینس نے ٹکر دے ماری جس سے شدید زخمی ہو گیا، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کا اخبار فروش محمد شکیل جو کہ صبح سویرے حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ دینہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ لاہور کی سمت سے آنے والی تیز رفتار ایمبولینس نے ٹکر دے ماری جس سے محمد شکیل شدید زخمی ہو گیا۔

فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مرحوم محمد شکیل انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کا مالک تھا، محمد شکیل کی نماز جنازہ چک اکا دینہ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں صدر اخبار فروش یونین محمد شعبان چوہدری، نائب صدر رضوان میر، سینئر صحافی رضوان سیٹھی، جنرل سیکرٹری حق نواز میر، حاجی فاروق، فیصل رزاق، آصف محمود ہاشمی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ بعد ازاں محمد شکیل کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.