جہلم: ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار اور ٹیموں کی بڑی کارروائیاں، 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار، 7 کلو 34 گرام چرس برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سروش کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 6 کلو چرس اور رقم وٹک مبلغ 1200 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،ملزم موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔
چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان رحم داد اور زبیر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو 34 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ، ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشی معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔