دینہ میں محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی کارروائی، دینہ میں غیر معیاری جوس فروخت کرنے والے 2 سپلائر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، 2 لاکھ روپے جرمانہ، غیر معیاری جوس کو تلف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی سبز ی منڈی دینہ میں غیر معیار جوس کو فروخت کرنے والے 2 سپلائر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر معیاری جوس برآمد ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دونوں دوکانداروں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والا غیر معیاری جوس تلف کر دیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء بنا کر عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔