جہلم: سرکاری ریٹ سے زیادہ ایل پی جی فروخت کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، حکومت کی جانب سے جو ریٹ مقرر ہیں ان پر فروخت کو یقینی بنانا ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات ایل پی جی ڈیلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر کو مختلف علاقوں سے آنے والی گیس کی قیمتوں بارے آگاہی دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جائز منافع ضرور لیں لیکن عوام کو من مانے ریٹ پر ایل پی جی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔