جشن آزادی کے موقع پر جہلم جیل میں خصوصی تقریب، قیدیوں میں مٹھائی اور تحائف کی تقسیم

0

جہلم: جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میں خصوصی تقریب کیا گیا جس میں قیدیوں میں مٹھائی اور تحائف کی تقسیم کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ جیل میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب میں شرکت کی، سپرٹینڈنٹ جیل حسن مجتبیٰ نے تقریب کے شرکاء کا استقبال کیا۔ تقریب میں سماجی کارکنوں چوہدری فرحت کمال ضیا، چوہدری ادریس اور دیگر کی جانب سے قیدیوں کیلئے تحائف اور مٹھائی کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے معاشرے کا مفید شہری بننا ہے آپ نے ہمیشہ یہاں نہیں رہنا، ماضی میں کئی گئی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے اپنے خاندان اور ملک کی بہتری کیلئے آپ سب بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں تحایف اور مٹھائی تقسیم کی اور قیدیوں کو جیل قانون کے مطابق تمام تر سہولتیں دینے اور ان کی مفید شہری بنانے کیلئے جاری کورسز میں دلچسپی سے شریک ہونے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.