پنڈدادنخان میں فائرنگ کے 2 واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک شخص زخمی

0

پنڈدادنخان کے علاقہ کسلیاں اور جاتی پور میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا، مقتول کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے گاؤں کسلیاں میں حقیقی بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کر دیا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ادھر جاتی پور گاؤں میں دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ سے محمد بلال عرف بالی جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے محمد بلال عرف بالی کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر جہلم پنڈدادنخان روڈ کو دھریالہ جالپ کے مقام پر بند کر دیا۔

لواحقین ملزمان کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.